بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ پاکستانی لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے مداح نکلے۔
بھارتی گلوکار نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنی اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا گانا ’راوی‘ لگایا ہے۔
دلجیت دوسانجھ کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پاک بھارت تنازع کے بعد اس عمل پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد بھارت میں تنازع کا شکار ہیں۔
اس سے متعلق دلجیت کا مؤقف تھا کہ فروری میں جب انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کی تھی تو اس دوران سب ٹھیک تھا۔
واضح رہے کہ دلجیت اور ہانیہ کی فلم سرادر جی تھری بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کی گئی تھی۔