• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریپر گلوریلا منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی معروف امریکی ریپر گلوریلا کو ریاست جارجیا کے شہر فورسائتھ میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

 ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے گھر میں ایک مخصوص ممنوعہ دوا اور ایک اونس سے زائد ماریجوانا رکھے ہوئے تھیں تاہم، گلو ریلا کو 22 ہزار 260 امریکی ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین نامعلوم افراد نے گلو ریلا کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران کسی نامعلوم شخص نے اندر سے فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو تفتیش کے دوران گلو ریلا کے کمرے سے منشیات برآمد ہوئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گلو ریلا قانون کی زد میں آئی ہوں، اپریل 2024ء میں بھی انہیں جارجیا کے ہی گوینٹ کاؤنٹی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

1999ء میں میفیس، ٹینیسی میں پیدا ہونے والی گلو ریلا اس وقت ہپ ہاپ میوزک کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا بڑا نام بن چکی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید