• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: افسران کے دباؤ ڈالنے پر خاتون انجینئر نے خودکشی کرلی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست آسام میں سرکاری ادارے کے افسران کی جانب سے دباؤ ڈالنے پر خاتون انجینئر نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) آسام کی 30 سالہ اسسٹنٹ انجینئر جیوتیشا داس منگل کے روز اپنے گھر پر مردہ پائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے اور مرنے سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے، جس میں 2 سینئر افسران پر جعلی بلوں کی منظوری کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خاتون انجینئر جیوتیشا داس نے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ میں تحریر کیا کہ میں شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے یہ قدم اٹھا رہی ہوں، دفتر میں رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں، میں تھک چکی ہوں، میرے والدین بھی میری فکر میں ہیں۔

پولیس نے خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے شکایت درج کرنے پر 2 افسران سپرنٹنڈنٹ اور سب ڈویژنل آفیسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افسران پر الزام ہے کہ وہ جیوتیشا داس پر نامکمل تعمیراتی کاموں کے بل منظور کرنے کے لیے مستقل دباؤ ڈال رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید