• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 1شخص قتل ،ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ایک جوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ ٹریفک حادثے کا نامعلوم زخمی تین روز بعد پمز میں زندگی کی بازی ہارگیا، تھانہ ہمک کے علاقے میں ریسٹورینٹ کے ملازم نے کھانا سپلائی کرنے والے معروف کمپنی کے تین موٹر سائیکل سواروں کو خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ایک زخمی عثمان ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے وآصف کی رپورٹ پر سمیع اللہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایکسیڈنٹ ہوا اور یہ ایک نوجوان مضروب کو پمز منتقل کیا گیا، ہسپتال میں دوران علاج معالجہ جمعہ کو چل بسا ہے، نعش پمز کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے متوفی کے ورثاء کی تلاش ہے۔ڈیوٹی افسر تھانہ کھنہ سے رابطہ کریں۔
اسلام آباد سے مزید