اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد جو اد طا ر ق کی زیر صدارت انسداد رابری و ڈکیتی یونٹ اور انسداد کار لفٹنگ سیل کے پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہو ا، اجلاس میں انچارج اے آر ڈی یو اور انچارج اے وی ایل سی سمیت پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی و راہزنی اور کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔