راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گراں فروشی کے خلاف کاروائیوں کے دوران 37 افراد گرفتار اور 7 پوائنٹس سیل کیے گئے۔ 3لاکھ 15ہزارروپے کے جرمانے کئے گے۔ ضلع راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران 17 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ 1,20,000 روپے کا جرمانہ، 25 افراد گرفتار اور 6 عمارتیں سیل کی گئیں۔ ضلع اٹک میں چیکنگ کے دوران 12 خلاف ورزیوں پر 38,000 جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع جہلم میں 24 خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 45,000 جرمانہ اور 5 افراد گرفتار ہوئے۔ اسی طرح ضلع چکوال میں 16 افراد کو مجموعی طور پر 90,500 روپے کا جرمانہ عائد اور 5 افراد گرفتار اور ایک عمارت سر بمہر ہوئی۔ ضلع مری میں 21 افراد کو مجموعی طور پر 21,500 روپے کا جرمانہ ، ایک ایف آئی آر اور 2 افراد گرفتار ہوئے۔