اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آئیسکوکی جانب سے ملازمین کے بچوں کے لیے دی جانے والی اسکالر شپ اسکیم میں رواں سال غیر معمولی تاخیر نے درجنوں والدین کو شدید ذہنی و مالی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ برس فروری تک اسکالر شپ کا تمام عمل مکمل کر لیا گیا تھا، لیکن رواں سال جولائی کے وسط تک یونیورسٹی سطح کی اسکالر شپ کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آ سکا۔ اس تاخیر کی وجہ سے ایسے والدین جنہوں نے گزشتہ سال اسکالر شپ کی امید پر اپنے بچوں کو یونیورسٹیز میں داخل کرایا تھا، تاحال مالی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ نئے داخلے لینے والے والدین مزید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔