• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار مہنگائی 4 فیصد بڑھ گئی، 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور( این این آئی)ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.07فیصد ہو گئی جس کی بنیادی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے‘سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق 24جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12اشیا ء سستی اور 25 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 22.93فیصد، انڈے 3.96فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ لہسن، بیف، دودھ، دہی، سیگریٹس، انرجی سیور کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید