اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)عدالتوں کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں کو کام سے روکنے پر اٹارنی جنرل کو سینیٹ طلب کر لیا،طارق فضل نے کہا کہ اٹارنی جنرل چیئرمین کوصورتحال سے آگاہ کرینگے ، ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ سے سینیٹ کمیٹیوں کی پروسیڈنگ کے حوالے سے دو حکم امتناعی آئے ہیں یہ بہت سیریس معاملہ ہے ایوان بالا کو اس کو دیکھنا چاہیے کیونکہ سینیٹ کی تاریخ میں اس طرح پہلے کبھی نہیں ہوا ، انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کو سنجیدگی دکھانی چاہیے ہم سینیٹ کمیٹیوں میں عدالتی مقدمات پر بات نہیں کرتے مگر اب جو ہو رہا ہے کہ کمیٹی کی پروسیڈنگ کے خلاف حکم امتناعی آرہا ہے، انہوں نے کہاکہ یہ تو پارلیمنٹ کے معاملات میں براہ راست مداخلت ہے کہ ججز حکم امتناعی دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل سے جواب لیا جائے جس پر پریذائیڈنگ آفیسر نے کہاکہ اس وقت وفاقی وزیر قانون موجود نہیں ۔ا