اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پرانے اور ناکارہ سرکاری پاورجنریشن پلانٹس کے ملبے کی 46.73 ارب روپے میں کامیاب فروخت کا عمل مکمل کر لیا گیا، کل 61عدد یونٹس کے ملبے کی فروختگی کی ریزرو پرائس 45.817 ارب روپےرکھی گئی تھی،وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کے مطابق پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور جنریشن پلانٹس کے ملبے کی فروخت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، کل 61عدد یونٹس کے ملبے کی فروختگی کی ریزرو پرائس 45.817 ارب روپے رکھی گئی تھی جس کے مقابلے میں کل 46.73 ارب روپے میں فروخت ہوئی ہے، ریزرو پرائس سٹیٹ بنک کے ماہرین نے مقرر کی تھی، پہلے مرحلے میں پرائیویٹ بولی دہندگان کی طرف سے 31عدد یونٹس کے ملبے کو 8.475ارب روپے میں فروخت کیا گیا،پہلے مرحلے کی ریزرو پرائس 7.593ارب روپے تھی،۔پہلے مرحلے کے فروخت شدہ ملبے کیلئے کامیاب بولی دہندگان سے معاہدات بھی ہوچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں 30 عدد سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کی ریزرو پرائس 38.224 ارب روپے کے مقابلے میں 38.255 ارب روپے میں فروخت ہوئی، دوسرے مرحلے کے معاہدات بھی انجام پا چکے ہیں۔