• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کی غیر معیاری بھارتی ادویات کی فروخت کا انکشاف

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان میں کینسر کے مریضوں کو دی جانے والی بھارتی ادویات کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) حرکت میں آ گئی ہے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث کمپنیوں اور افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی‘ڈاکٹر عبیداللہ نے تصدیق کی ہے کہ دو بھارتی کمپنیاں پاکستان کو ایسی اینٹی کینسر ادویات فراہم کر رہی تھیں جو بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

ادارے نے ان ادویات کے سیمپلزحاصل کر لیے ہیں اور ان کی جانچ بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت جاری ہے۔ 

ان رپورٹس کی حتمی تفصیلات پانچ اگست تک متوقع ہیں جس کے بعد ملوث کمپنیوں اور افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈریپ نے ملک بھر سے سرینجز کے 36 مختلف سیمپلز بھی حاصل کیے ہیں، جن کی جانچ جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید