• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سکیورٹی آڈٹ مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )15وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ،سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان کے تحت 800 سے زائد سائبر حملے ناکام بنائے گئے، اہم انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کیلئے سائبر سیکورٹی آڈٹ جاری ہے ، وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق سائبر حملوں سے بچاو کیلئے 60 سائبر سیکورٹی ایڈوائزریز جاری کی گئیں، قومی سطح پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی، سائبر سیکورٹی سے متعلق وفاقی و صوبائی اداروں کے لیے 56 تربیتی سیشنز مکمل کیے گئے ، 12خصوصی تربیتی سیشنز، 15 سے زائد ورکشاپس، ہیکاتھونز اور بوٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، سائبر سیکورٹی سے متعلق 15 سکیورٹی گائیڈ لائنز اور ٹریننگ گائیڈ لائنز جاری کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید