اسلام آباد (ساجد چوہدری ) چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ( پی سی ایس آئی آر )نے لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج تبدیل کرنے کی شکایت پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے قائم کمیٹی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور گریڈ 20کے چار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے کنونیئر نیب سے گریڈ 20 کا نمائندہ ہو گا ، کمیٹی ممبران میں ایف آئی اے سے گریڈ بیس کا نمائندہ ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے گریڈ بیس کے افسر جبکہ پی سی ایس آئی آر سے گریڈ بیس کے ٹیکنیکل افسر پر مشتمل ہو گی ، چیئرمین پی سی ایس آئی آر کے دستخطوں سے قائم انکوائری کمیٹی کو آزاد تحقیقاتی کا نام دیا گیا ہے۔