اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے رہائشی منصوبوں کیلئے مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ سکیم کی منظوری دے دی تاکہ کم لاگت گھروں تک رسائی کو فروغ دیا جا سکے، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار ، فوری اقدامات کی ہدایت، ای سی سی نے وزارت ہاؤسنگ کو مربوط ہاؤسنگ ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ پالیسی پرمؤثر اور ٹارگٹڈ انداز سے عملدرآمد ہو سکے، ای سی سی نے عالمی سطح پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائد ہ مقامی صارفین کو منتقل نہ کرنے اور اندرون ملک گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور نوٹس لیتےہوئے ہدایت کی کہ گھی اور خوردنی تیل کے شعبے میں گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافے کی مانیٹرنگ کی جائے اور قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کی ہدایت کر دی۔