• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے انفرادی اور کاروباری اکاؤنٹ کھولنا آسان بنا دیا نیا سسٹم نافذ

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )اسٹیٹ بینک نے انفرادی اور کاروباری اکاؤنٹ کھولنا آسان بنا دیا نیا سسٹم نافذ،  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارفین کی آن بورڈنگ کے لیے مجموعی فریم ورک جاری کر دیا اور بینکوں اور زیر ضابطہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسٹور میں اور/یا آن لائن کاروباری/ تجارتی سرگرمیاں کرنے والے اپنے صارفین کو ڈجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے کے طریقے فراہم کریں ۔ صارفین کی آن بورڈنگ کے نئے فریم ورک کا مقصد اکاؤنٹ کھولنے کا عمل آسان اور معیاری بنانا اور اکاؤنٹ کھولنے کے لیے دستاویزات کے تقاضوں کو معقول بنانا ہے تاکہ مختلف کسٹمر ٹچ پوائنٹس پر ڈجیٹل اور آسان انٹرفیس استعمال کیا جاسکے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عام صارفین کے نئے اکاؤنٹ کھولنے میں دو دن سے زیادہ وقت نہ لیا جائے۔ اکاؤنٹ کھولنے کی اپنی درخواستوں کی موجودہ صورت کو ٹریک کرنے کی سہولت بھی صارفین کے پاس ہونی چاہیے ، جس سے یہ عمل شفاف اور صارف دوست بن جائے گا۔ یہ اقدامات اسٹیٹ بینک کی طرف سے مالی شمولیت کو بڑھانے اور صارفین کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید