اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر نے BS-01 تا BS-15 کسٹمز اہلکاروں کی اسٹرینتھ رپورٹ طلب کرلی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ریونیو ڈویژن، حکومت پاکستان کی جانب سے 24 جولائی 2025 کو ایک اہم نوٹیفکیشن نمبر C.No. 7(7)MC-IV/2023 جاری کیا گیا ہے جو چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت تمام چیف کلیکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز آف کسٹمز فیلڈ فارميشنز اور تمام کلیکٹر آف کسٹمز (اپیل/ایڈجیوڈیکیشن) سے کہا گیا ہے کہ وہ BS-01 سے BS-15 گریڈ کے کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے اہلکاروں کی منظور شدہ اور موجودہ ورکنگ اسٹرینتھ کی تفصیلات فراہم کریں۔ یہ معلومات ایک مخصوص فارمیٹ میں مہیا کرنا ہوں گی، جس میں ہر پوسٹ کی اسامی، منظور شدہ اسٹرینتھ، براہ راست کوٹہ اور پروموشن کوٹہ کے تحت موجودہ ورکنگ اسٹرینتھ، اسامیوں کی کمی یا خالی جگہوں کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ ریمارکس شامل ہوں گے۔