• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریٹ قوانین میں بڑی اصلاحات کا منصوبہ، 250 ارب کی ممکنہ بچت

اسلام آباد (اسرار خان) کارپوریٹ قوانین میں بڑی اصلاحات کا منصوبہ، 250 ارب کی ممکنہ بچت ہوگی۔ کاروباری آسانی کے لیے قوانین میں 136 تبدیلیاں، 41 غیر ضروری ضوابط ختم کیے جائیں گے۔ پاکستان میں صرف 523 لسٹڈ کمپنیاں، پیچیدہ قوانین کاروبار کے رسمی شعبے میں رکاوٹ ہیں۔ اصلاحات کا مقصد نظام کو ڈیجیٹل بنانا، غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنا اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کے مطابق پرانے اور سخت قوانین کاروباری افراد کو اپنی کمپنیاں رجسٹر کرانے سے روکتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے کمپنی رجسٹریشن کے عمل میں آسانی، سرخ فیتے کے خاتمے اور "کمپنیز ایکٹ 2017" کو جدید بنانے کے ذریعے کاروباروں کو سالانہ 250 ارب روپے (880 ملین ڈالر) سے زائد کی بچت ہو سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید