• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP؛ اربوں کے ساشے پیک صرف ایک ہی کمپنی سے لئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ میں بینظیر نشونماء پروگرام میں اربوں روپے کے ساشے پیک صرف ایک ہی کمپنی سے لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، 2022 سے اب تک 97 ارب روپے اس پروگرام کے تحت دیئے گئے اور  کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا ہے ، آڈٹ کا بھی کوئی میکنزم موجود نہیں ،تاہم  تحریری جواب میں بتایا گیا کہ فراہم کنندہ کمپنی کا خریداری کا عمل مکمل طور پر ڈبلیو ایف پی کے اندرونی پروکیومنٹ کے طریقہ کار کے مطابق تھا۔ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان کے سوال کے جواب میں وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے تحریری اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے ضمنی سوالوں کے جواب میں ہاؤس کو بتایا کہ بے نظیر نشونماء پروگرام میں2020-21سے لیکر 2024-25کے دوران ایک کھرب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ، پہلے سال 2ارب دوسرے مالی سال میں پونے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ، اس میں اضافہ اس وقت کے وزیر خزانہ  کی مالی سال 2022-23کی بجٹ تقریر میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بے نظیر نشوونما غذایت پروگرام کو تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی اس پر ساڑھے 21ارب روپے خرچ ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید