اسلام آباد ( رانا غلام قادر) ملکی سیا ست میں اہم پیشرفت ،وزیر اعظم نے PTIکی وکٹ گرادی ، نوابزادہ محسن علی ن لیگ میں شامل ،سیاسی حلقو ں نے 5اگست کو تحریک چلانے سے قبل پختونخوا سے اہم رہنما کے پارٹی چھوڑ نے کو پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکہ قرار دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں نوابزادہ محسن علی خان اپنےصاحبزادے شہریار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئےوزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔