• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں کے اپنے بجلی گھروں کی گیس پر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ پر238 روپے لیوی

اسلام آباد( اسرار خان )وفاقی حکومت نے انڈسٹریل کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی گیس پر 238 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ( ایم ایم بی ٹو یو(لیوی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی شرائط کو پورا کرنے اور ملک بھر میں بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔یہ لیوی "آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025" کے تحت متعارف کرائی گئی ہے، اور ان صنعتوں کو ہدف بناتی ہے جو اپنی بجلی خود پیدا کرتی ہیں۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ اس لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن بجلی کے نرخوں میں ابتدائی طور پر 0.90 روپے فی یونٹ کمی کے لیے استعمال کی جائے، جس کا فائدہ گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کو ہوگا۔ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایاکہ"یہ اقدام سات ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایک ڈھانچہ جاتی شرط (structural benchmark) ہے، جس کا مقصد صنعتوں کو قومی گرڈ سے بجلی لینے پر آمادہ کرنا ہے۔ جب تک یہ منتقلی مکمل نہیں ہوتی، تب تک کیپٹو پاور پلانٹس کو ʼآف دی گرڈ لیویʼ ادا کرنا ہوگی تاکہ بجلی کے نرخ کم کیے جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید