• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ متوقع

لاہور(آن لائن)جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 3فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے، ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔رواں سال مہنگائی کی شرح 4.49فیصد تک رہی،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شرح مہنگائی کے 70فیصد تک ہوسکے گا،ڈریپ کے زیرکنٹرول ادویات کی قیمتیں3.14فیصد تک بڑھیں گی،ادویات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ اگست یا ستمبر میں ہوگا،متعدد دواسازکمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے ڈریپ کو درخواستیں دے دیں۔
اہم خبریں سے مزید