• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی، اطلاق 28 جولائی سے ہوگا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) نیشنل ڈائر یکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ( قومی بچت) نے مختلف بچت اسکیموں میں شرح منافع میں کمی کر دی جن کا اطلا ق 28جولائی سے ہوگا،ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر   10.68 ، بہبود سیونگز ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ  ، شہداء فیملی ویلفیئر کی شرح   12.96فیصد  کر دی، نئی شرح منافع کے مطابق ریگولر نکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 11.16فیصد سے کم کر کے 10.68فیصد ، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر کی شرح منافع 13.20فیصد سے کم کر کے 12.96فیصد کر دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید