• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تازہ ترین وارنٹ آف پریسیڈنس میں پارلیمنٹرین کا نمبر 60 واں ہے، انوشہ رحمان

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سینیٹر انوشہ رحمان نے تازہ ترین وارنٹ آف پریسیڈنس پر سوال اٹھا دیا اور کہا ان میں پارلیمنٹرین کا نمبر 60 واں ہے، 59 عہدے پارلیمنٹرین سے اوپر ہیں جن میں ایگزیکٹو بھی شامل ہیں، تازہ ترین وارنٹ آف پریسیڈنس کی تفصیلات مانگی تھی جو نہیں دی گئی، یہ وارنٹ آف پریسیڈنس ہمارے (سنیٹرز) استحقاق کا تعین کرتے ہیں ، کابینہ ڈویژن نے جواب میں ادھر ادھر کی باتیں تو کر لیں مگر مجھے اس کی کاپی نہیں دی تو میں نے سینیٹ لائیبریری سے وارنٹ آف پریسیڈنس کی فہرست اٹھائی ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کمیٹی وارنٹ آف پریسیڈنس کا جائزہ لے رہی ہے، پریذائدنگ افسر عرفان صدیقی نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ، جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سنیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ وارنٹ آف پریسیڈنس میں پارلیمنٹیرین کا نمبر سولہ بنتا ہے اگر ان سے اوپر کے عہدوں کو گنوں تو وہ ساٹھ عہدے ایسے ہیں جو کہ پارلیمنٹرین سے اوپر استحقاق حاصل کرتے ہیں ، وارنٹ آپ پریسیڈنس صدر پاکستان اور وزیراعظم سے شروع ہوتے ہیں ، وارنٹ آف پریسیڈنس کی فہرست میں ایسے عہدے بھی شامل ہیں جو اس وقت موجود نہیں جیسے نائب صدر اور سینئر وزیر کا عہدہ ہے ، وارنٹ آف پریسیڈنس کی فہرست میں چئیرمین پلاننگ کمیشن ، وفاقی محتسب ، گورنر اسٹیٹ بینک ، ریکٹر اسلامک یونیورسٹی بھی پارلیمنٹرین سے اوپر ہے۔
اہم خبریں سے مزید