• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 17 کی افسر فرینہ شکیل کی تنزلی

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 17کی افسر مس فرینہ شکیل کو بدانتظامی اور نااہلی ثابت ہونے پر تین سال کےلیے عہدے اور پے سکیل سے تنزلی کی سزاد ے دی اور انہیں گریڈ16میں انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کردیاگیاہے، ڈائر یکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ لاہور میں تعینات مس فرینہ شکیل پربدانتظامی کے الزمات پر مارچ میں چارج شیٹ کیاگیا تھااور انکوائری کی گئی جس کے بعد مجازاتھارٹی نے انہیں عہدےسے تنزلی کی بڑی سزا دے دی انہیں 30روز میں اپیل کا حق دیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید