• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفر کا چاند نظر نہیں آیا، آج 30 محرم الحرام ہے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روزصفر کا چاند نظر نہیں آیا۔آج برو زہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا ۔ قبل ازیں اسلام آبادرونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا۔اجلاس میں مفتی ضمیر احمد ساجد، ہارون رشید بالاکوٹی ‘ پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی، مولانا اقبال نعیمی،مفتی عبدالسلام‘ علامہ سجاد حسین نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور ڈاکٹر شاہد الرحمان شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید