اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے تھانہ سٹی عمر کوٹ میں قتل کے ایک مقدمہ میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر ایک اپیل کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قراردیاہے کہ فوجداری مقدمات میں محض ایف آئی آرکے اندراج میں تاخیر سے وقوعہ کے ہونے پر کوئی شک نہیں پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی ریکارڈ پر کافی مواد موجود ہونے کے باوجود ملزم کو لازمی ضمانت دینے کی بنیاد سمجھا جا سکتا ہے۔