• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ‘ مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی صیہونی پارلیمنٹ کی قرارداد مسترد

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) ایوان بالا نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے پر قبضے کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کو متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے ،قرار داد سینیٹر پلوشہ محمد زئی نے پیش کی ۔ نکتہ اعترا ض پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ محمد زئی نے کہاکہ گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطین کے مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور کی ہے ہم انہیں خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہر حال میں اس کی شدید مزاحمت کرے گا اور اس حوالے سے پاکستان کی ایوان بالا مذمت کرے گی‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کسی بھی ابراہیم اکارڈ کو نہیں مانتے ہیں اور اس پر لعنت بھیجتے ہیں اور پاکستان کا ایک ایک فوجی ایک ایک بچہ قائداعظم کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے اندر اسرائیل کو تسلیم کرنے والے جو ایجنٹ بیٹھے ہیں ان کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ اسرائیل کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید