اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن سےشیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی اخونزادہ نے گزشتہ روز ملاقات کی ۔ ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما سینیٹر عطاء الرحمن و دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سود سے پاک بینکاری بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت حکومت کے اعلیٰ سطحی فورمز تک بات واضح کردی ، ملک میں کسی قسم کی غیر شرعی قانون سازی قبول نہیں کرینگےحکومت یکم جنوری 2028ء تک سود سے پاک بینکاری کا اقدام اٹھا نے کی پابند ہے۔