• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق دو بلوچستان لانگ مارچ کے شرکا پنجاب میں داخل

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں حق دو بلوچستان کو لانگ مارچ کے شرکا فورٹ منرو سے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ صوبہ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم، عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے اقدامات اور دیگر مطالبات کے حق میں کیا جارہا ہے۔ شرکا مارچ پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے اتوار کو لاہور پہنچیں گے جہاں جماعت اسلامی کے صوبائی و مرکزی راہنما شرکا مارچ سے خطاب کریں گے۔ لانگ مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جن کا مختلف مقامات پر والہانہ استقبال کیا جارہا ہے۔ تاہم حکومت اور سرکاری مشینری کی جانب سے بعض مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔فورٹ منرو میں استقبال کے لیے آنے والے افراد کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پرامن مارچ کے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اپنی منزل اسلام آباد ضرور پہنچے گا۔

اہم خبریں سے مزید