• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال یوم آزادی گہرے حب الوطنی اور قومی جذبے کا عکاس ہوگا، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ اس سال یوم آزادی نہ صرف یادگار بلکہ صوبائی حکومت کے مکمل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سندھ کی گہرے حب الوطنی اور قومی جذبے کا عکاس ہوگا، جشن آزادی کی تقریبات یکم اگست تا 14 اگست تک جاری رہیں گی اور اسے دو تھیم یعنی جشن آزادی اور معرکہ حق کے طور پر منایا جائیگا۔ ہفتہ کو وزیراعلی ہاوس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبے بھر میں یکم اگست تا 14 اگست 2025 تک یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جامع پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، سردار شاہ، سعید غنی، سردار محمد بخش مہر، ذوالفقار شاہ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکرٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو،وزیراوعلی سندھ کے سیکرٹری رحیم شیخ، سیکرٹری اطلاعات ندیم میمن، سیکرٹری جی اے محمد علی کھوسو، کور5، پاک نیوی اور ائیرفورس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات، پریڈ، ثقافتی نمائش اور کمیونٹی سرگرمیوں کے حوالے سے بھرپور انداز میں پروگرام کی تیاری یقینی بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید