• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر، میئر حیدرآباد و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) احتساب عدالت حیدرآباد نے قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ اورکرپشن کے نیب ریفرنس میں نامزد صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو‘ میئر حیدرآباد کاشف شورو سمیت 17ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران دیہہ شاہ بخاری کی سرکاری اراضی کاریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایچ ڈی اے افسران پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے اصل ریکارڈ جلد پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ڈی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔ واضح رہے کہ نیب نے حیدرآباد جامشورو روڈ پر دیہہ شاہ بخاری کی اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی جعلسازی سے الاٹمنٹ کے الزام میں دوسال قبل ریفرنس دائر کیاتھا ۔عدالتی احکامات پر صوبائی وزیر جام خان شورو ‘مئیر حیدرآبادکاشف شورو سمیت نامزد 17ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس کی سماعت کے دوران ایچ ڈی اے افسران نے کہا کہ دیہہ شاہ بخاری کاکچھ ریکارڈ موجود نہیں ہے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ڈی اے سید اختر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اصل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید