• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلوچستان میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈائون کیا۔ بلوچستان میں دو مختلف مقامات پر ایف آئی اے کے چھاپے مارے۔ کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک دکان سے چلنے کا انکشاف ہونے پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ایک لاکھ سے زائد افغانی کرنسی اور امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔دوسری کارروائی میں تفتان باڈر کے قریب سے دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسمگلرز سے غیر ملکی سم کارڈز، موبائل فونز متعدد واٹس ایپ چیٹس برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔حکام کے مث نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش کے لیے ایف آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید