• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کے 3 ہزار 870 ملازمین رضاکارانہ طور پر مستعفی

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر استعفے پیش کردیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی تحقیق کے قومی ادارے ناسا کے 3 ہزار 870 ملازمین نے رضاکارانہ طور پر استعفے پیش کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعداد و شمار کی تصدیق سامنے آئی ہے البتہ ان استعفوں کے منظور ہونے یا درخواستیں واپس لیے جانے کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ ناسا حکام نے کہا ہے کہ ادارے سلامتی ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہم تحقیق کے سنہری دور کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے مقصد کے ساتھ کاکردگی کو متوازن کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں ناسا میں 14 ہزار ملازمین کی افرادی قوت باقی رہ جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید