• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر کا PEC کو 30 دن میں وفاقی محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ایوان صدر نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے وفا قی محتسب کے سی ڈی اے کے افسر ملک سلیم اختر کے حق میں فیصلہ پر عمل درآ مد نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ڈی جی لیگل افیئرز ضیا ء الرشید عبا سی کی جانب سے چیئر مین PECکو لکھے مراسلہ میں کہا گیا پی ای سی نے صدر مملکت کے8مارچ2024کے فیصلہ پر ابھی تک عمل نہیں کیا،پی ای سی صدر مملکت کے فیصلہ پر 30دن کے اندر عملد رآمد یقینی بنائے ۔یاد رہے کہ 8مارچ2024کوصدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلہ کو بر قرار رکھتے ہوئے پی سی ای کا موقف مسترد کردیاتھا اور یہ ہوئے یہ ہدایت کی تھی کہ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک سلیم اختر کو بطور انجنیئر رجسٹر کیا جا ئے۔ایوان صدر کے ڈائریکٹر لیگل اصغر علی کی جانب سے پی ای سی کے رجسٹرار کو لکھے مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ وفاقی محتسب کے فیصلہ پر 30دن میں عمل کیا جا ئے۔ وفاقی محتسب نے سی ڈی اے کے افسر کے حق میں فیصلہ کیا ،جس کے خلاف پی ای سی نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی جسے مسترد کردیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید