• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کیخلاف کارروائی معمول، نئی بریگیڈ بنادی، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ (آرمی چیف) جنرل اپیندر دیویدی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران کی جانے والی سرجیکل اسٹرائیکس پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام تھا کہ دہشت گردی کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا، دشمن کے خلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا ہے۔ جنرل اپیندر دیویدی نے کہا کہ انہوں نے ’’ رودرا آل آرمز بریگیڈ ‘‘ کے نام سے نئی بریگیڈ قائم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس کی منظوری میں نے دی ہے، اس کے تحت ایک ہی مقام پر انفنٹری، مکینائزڈ انفنٹری، بکتر بند یونٹس، توپ خانہ، اسپیشل فورسز اور بغیر پائلٹ فضائی یونٹس موجود ہوں گے تاکہ انہیں لاجسٹکس اور جنگی مدد فراہم کی جا سکے۔ بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کیرپورٹکے مطابق جنرل دیویدی نے کارگل وار میموریل پر وجے دیوس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور پاکستان کے لیے ایک پیغام تھا۔
اہم خبریں سے مزید