• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بھارتی فلم کی نمائش کے دوران بدتمیزی

تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

برطانیہ میں بھارتی فلم کے دوران ناظرین کی بدتمیزی پر سنیما انتظامیہ نے فلم روک دی۔

برطانیہ کے ایک سینما میں بھارتی فلم کی اسکریننگ درمیان میں ہی روک دی گئی جب شائقینِ فلم نے ہال میں بد نظمی اور گندگی پھیلانا شروع کر دی، واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور کئی صارفین نے اس رویے کو شرمناک اور غیر مہذب قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک مقامی تھیٹر میں پیش آیا جہاں بھارتی فلم کی نمائش جاری تھی، کچھ ناظرین اس دوران کھانے پینے کی اشیاء پھیلانے، شور مچانے اور سیٹوں پر گندگی پھیلانے لگے، جس کے باعث عملے کو فلم عارضی طور پر روکنی پڑی۔

سنیما کے عملے نے مداخلت کرتے ہوئے حاضرین سے تعاون کی درخواست کی اور صفائی کا کام شروع کیا، فلم کچھ وقت کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق بدتمیزی کرنے والے تمام افراد بھارتی تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید