• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے زمانے کے سارے گانے مرد کی خوشی کے گرد گھومتے تھے: بشریٰ انصاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور مزاح نگار بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز میں عورتوں کے خودمختار ہونے کا پیغام دے دیا ہے۔

 اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر پرانے گانوں کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کیا بلکہ سماجی سوچ پر تنقید بھی کی ہے، انسٹاگرام ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے پرانے کلاسیکی گانے گائے اور ان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے کے سارے گانے عورت کے ذریعے مرد کی خوشی کے گرد گھومتے تھے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ لڑکیوں، اپنے لیے سجنا سنورنا سیکھو، دوسروں کو خوش کرنے کے لیے نہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں بتایا کہ عورتوں کو اپنی شناخت اور خوشی کو دوسروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

بشریٰ انصاری کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ آپ نے آج کے دور کی سب سے بڑی سچائی ہنسی میں کہہ دی، دوسرے نے لکھا کہ یہ پیغام ہر لڑکی کو سننا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید