کراچی(نیوزڈیسک)افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرقی کانگو کے صوبے Ituri میں واقع علاقے Komanda میں ایک چرچ پر باغی گروپ کی جانب سے حملہ کیا گیا۔الائیڈ ڈیمو کریٹک فورس (اے ڈی ایف) نامی گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیتھولک چرچ پر حملہ کیا۔Komanda کے سول سوسائٹی کو آرڈینیٹر Dieudonne Duranthabo نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چرچ کے اندر اور باہر 21 سے زائد افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔