نیویارک/برسلز (نیوزڈیسک)ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کو ایک سنگین فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث امریکا اور یورپ میں لاکھوں صارفین کو کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا جس سے صارفین کوپریشانی کاسامنا کرناپڑا۔انٹرنیٹ میں خلل سے روس اور یوکرین کے فوجی دستے ہوئے اور ڈرون فورسزکے محاذ پرموجود دستوں سےرابطے منقطع ہوگئے۔کمپنی کے مالک ایلون مسک نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسپیس ایکس مسئلے کی اصل وجہ تلاش کرکے اس کا مستقل حل نکالے گا تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔دوسری جانب آئی ٹی ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ خلل کی وجہ سائبر حملہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کو ایک سنگین فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث امریکا اور یورپ میں لاکھوں صارفین کو کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا جس سے صارفین کوپریشانی کاسامنا کرناپڑا۔یہ خلل ایک اندرونی سافٹ ویئر کی ناکامی کے نتیجے میں پیش آیا، جو اسٹارلنک کے کور نیٹ ورک کو کنٹرول کرتا ہے۔عالمی سطح پر پیش آنے والی اس بندش کے بعد امریکا اور یورپ کے صارفین بڑی تعداد میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی شکایات کرتے نظر آئے۔