• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ حکومت کیخلاف تحریک چلانیوالی طلبہ تنظیم کی علاقائی اور ضلعی کمیٹیاں تحلیل

ڈھاکہ (خبرایجنسی)شیخ حسینہ واجد حکومت کے خلاف تحریک کی سرخیل سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن نے بھتہ خوری کے الزامات پرپورے ملک میں اپنی تمام علاقائی اور ضلعی سطح کی کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا ہے، جس کے بعد صرف مرکزی کمیٹی فعال رہ گئی ہے۔اقدام عوامی لیگ کی سابق خاتون MPAسے بھتہ طلبی کےالزامات پراٹھایا گیا، تنظیم کے ایک کنوینر اور دو اراکین سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن میں ڈھاکہ میٹروپولیٹن کنوینرابراہیم حسین منا کے علاوہ محمد سکادون سیام، سادمان ساداب اور عبدالرزاق ریاض شامل ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی لیگ کے رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ شمی احمد کے گھر سے 50لاکھ روپے (ٹکا) کی بھتہ خوری کی کوشش کی۔تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے صدر رفعت رشید نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام ذیلی کمیٹیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ تنظیم کی باضابطہ ساخت کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن کے بینر اور نام کا مختلف غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئےغلط استعمال کی کوششیں ہورہی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید