• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، مسجد کی توسیع پر دوگروپوں میں تصادم، ایک ہلاک، 24 گھر نذر آتش

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کےشہر پابنا میں ایک مسجد کی توسیع پردو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک،20 زخمی اور24 گھر نذرا ٓتش کردیئے گئے، زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے،علاقے میں خوف وہراس کا ماحول اورصورتحال انتہائی کشیدہ ہے، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سےنمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق جھگڑا جمعہ کوشروع ہوا جس میں 45سالہ حدیث میاں زخمی ہوگئے تھے جو ہفتے کو ہسپتال میں چل بسے۔پولیس اور مقامی افراد نےمقتول کی رہائش گاہ سمیت 24گھروں کے جلائےجانےکی تصدیق کی ہے۔ مقامی لوگوں کےمطابق معمولی بات پرشروع ہونےوالی جھڑپ کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور اینٹوں سے حملہ کیا، جس سے 20افراد زخمی بھی ہوئےہیں، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس ہے اور صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ پولیس حکام کےمطابق معاملات کو قابو میں رکھنے کی کوششیں جاری ہیں اور قانون شکنوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، علاقے میںاضافی پولیس کی اضافی نقری تعینات کر دی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید