جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب کی طرف سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 3 فٹبال کلبوں کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کلبوں میں الناصر ، الخولود اور الزلفی فٹبال کلب شامل ہیں۔ یہ اہم اعلان سعودی وزارت کھیل کی طرف سے کیا گیا ہے۔سعودی وزارت کھیل کے مطابق اب ان تینوں فٹبال کلبوں کی ملکیت سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کے حوالے کر دی گئی ہے تاہم وزارت نے اس سلسلے میں ابھی کچھ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔البتہ یہ معلوم ہو ا ہے کہ الزلفی فٹبال کلب نجوم السلام کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔ الخولود ہاربر گروپ اور الناصر کلب عودہ البلادی اینڈ سنز کو دے دیا گیا ہے۔سعودی وزارت کھیل کی طرف سے بعض دوسرے کلبوں کی نجکاری کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے اور مختلف نجی اداروں کی طرف سے بھیجے گئی پیشکشوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے مطابق کھیل کو غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہے۔ وہ نوجوانوں میں صحت مندانہ رجحانات کے لیے کھیلوں کے فروغ کو اہم سمجھتے ہیں۔