• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ساحلی شہر بریڈلنگٹن میں 6 اگست کو ’کرسمس‘ منانے کا اعلان

تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ کے مشہور ساحلی شہر بریڈلنگٹن (Bridlington) میں اگلے ماہ ایک انوکھا اور خوشگوار ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے، جہاں 6 اگست کو کرسمس منایا جائے گا۔

یہ ایک روزہ کرسمس تھیم پر مبنی ایونٹ ہوگا جسے برڈماس کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد یہ اُجاگر کرنا ہے کہ بریڈلنگٹن صرف موسمِ گرما کی تفریح تک محدود نہیں بلکہ سارا سال سیاحوں کے لیے دلکش سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔

ایونٹ مختلف مقامات پر منعقد ہوگا جس میں سانتا کلاز لوگوں سے ملاقات کریں گے، سانتا ایکسپریس فیسٹیو ٹرین کی سواری لی جاسکے گی، جسے ایک دلچسپ کردار نوئل (Noel) چلائے گا، وہاں کرسمس مارکیٹ، کھانے، موسیقی، مشہور فلم ہوم الون کی اسکریننگ، آئس اسکلپچر کی نمائش، میجک شو، فیس پینٹنگ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

چھوٹے بچوں کے لیے کرسمس تھیمڈ پلے ایریا بھی موجود ہوگا جہاں وہ سانتا سے مل کر تحفے بھی حاصل کر سکیں گے۔ ایونٹ میں شرکاء مختلف مزاحیہ اور دلچسپ گیمز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید