• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی تفصیلات لیک، نیا ڈیزائن اور فیچرز متعارف

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فونز آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس سے متعلق اہم تفصیلات لیک ہوگئیں اور رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں کئی دلچسپ فیچرز اور ڈیزائن میں تبدیلیوں کا انکشاف کیا گیا، ان ڈیوائسز کی ریلیز ستمبر کے آخر میں متوقع ہے۔

آئی فون 17 پرو ماڈلز میں ٹائٹینیم کی جگہ ایلومینیم فریم متعارف کروایا جائے گا، جبکہ بیک سائیڈ پر پارٹ ایلومینیم اور پارٹ گلاس کا جدید امتزاج ہوگا، آئی فون 17 سیریز میں تمام ماڈلز میں ری ڈیزائن شدہ ڈائنامک آئی لینڈ یوزر انٹرفیس شامل ہوگا۔

نئے ماڈلز میں پچھلے کیمرہ لینسز کے لیے بڑے سائز کا بمپ ہوگا، جس میں لینسز کی ترتیب triangular ہوگی، آئی فون 17 پرو میکس میں موٹی باڈی اور 5 ہزار ایم اے ایچ سے زائد کی بڑی بیٹری متوقع ہے جو ڈیوائس کی پاور اور استعمال کے دورانیے میں نمایاں بہتری لائے گی۔

آئی فون 17 پرو ماڈلز میں ایپل کی نئی جنریشن اے 19 پرو چپ ہوگی، اس چپ سے بہتر کارکردگی اور توانائی کی بچت کے ساتھ 12 جی بی ریم فراہم کی جائے گی۔

تمام آئی فون 17 ماڈلز میں 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہوگا جبکہ بیک پر 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس متعارف کروایا جائے گا، جو فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے زبردست آپشن ہوگا۔

خاص رپورٹ سے مزید