پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ چند برس قبل انہیں جنات دکھائی دیتے تھے۔
حال ہی میں اداکارہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔ دورانِ پروگرام انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پروگرام میں دلچسپ قصے بھی سنائے۔
پروگرام کے دوران انہوں نے ماضی کا ایک قصہ سنایا جب انہیں جنات دکھائی دیتے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا تھا جب مجھے 3 سے 4 مرتبہ غیر مرئی مخلوقات دکھائی دیں۔
انہوں نے میزبان کے سوال پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے کچھ سائے، دھواں جیسا دکھائی دیتا تھا، انہیں جنات کہہ سکتے ہیں۔
مریم نفیس از راہ تفنن نے کہا کہ اس وقت جن بھوتوں نے بھی کہا کہ ہم اپنے ٹائپ سے مل کے آئے ہیں۔
انہوں نے سنجیدہ انداز میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت کافی خوف بیٹھ گیا تھا، کہ 6 سے 7 مہینے تک لگتا تھا کوئی آس پاس ہے بلکہ ابھی بھی جب ہم کراچی میں رہتے ہیں تو کبھی امان (ان کے شوہر) بغیر بتائے گھر میں یا کمرے میں آتے ہیں تو ڈر جاتی ہوں۔