• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران عامر خان کے گھر کیوں آئے؟ اداکار کی ٹیم نے وضاحت کردی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک لگژری بس میں بھارتی سول سروس کے افسران سوار تھے اور وہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا ایک طوفان کھڑا ہوگیا۔

اس حوالے سے کافی کچھ کہا گیا، جس میں ایک ہائی سیکیورٹی فلم پروجیکٹ سے متعلق نظریات سے لے کر لگژری گاڑیوں میں مسائل کے افواہوں سمیت مختلف چہ مگوئیاں ہوئیں۔ تاہم اس دورے کی اصل وجہ اب واضح ہو چکی ہے جو توقع سے کہیں زیادہ خوشگوار ہے۔

اب عامر خان کی ٹیم کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے غلط فہمیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر خوش آمدید کہا۔

انھوں نے کہا یہ پہلا موقع نہیں کہ عامر خان نے سول سروس کے نئے آنیوالے افسروں سے ملاقات کی ہو۔ 1999 کی اپنی کلاسک فلم سرفروش جس میں انہوں نے ایک سخت گیر اور بااصول پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا کی وجہ سے وہ پولیس ٹریننگ کرنے والے افسران کے لیے ایک مثالی شخصیت بن گئے تھے۔ 

عامر خان گزشتہ کئی سالوں سے مختلف سول سروس افسران سے ملاقات کرتے رہے ہیں، جہاں وہ نہ صرف اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہیں بلکہ حب الوطنی، عوامی خدمت اور قوم کی تعمیر جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید