• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی بہتری کیلئے صحافیوں کی تجاویز پر عمل کیا جائیگا، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کی سربراہی میںنمائندہ وفد نےان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار کاکڑایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر صدر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بھی موجود تھے۔ وفد نے ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں شہر کے انتظامی امور، عوامی فلاح و بہبود، اور میڈیا و ضلعی انتظامیہ کے درمیان روابط کو مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے وفد کو شہر میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں کوئٹہ کی صفائی و ستھرائی، شہر کی خوبصورتی (بیوٹیفکیشن) منصوبے، کیو ڈی پی پراجیکٹ، سیف سٹی پروگرام، سیوریج سسٹم کی بہتری، پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات اقدامات، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی، پبلک ٹوائلٹس کی فعالیت، اسکولوں میں بچوں کو شعور و آگاہی کی فراہمی، اور میٹروپولیٹن گراؤنڈ میں واک ٹریک کی سہولت شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ مثبت صحافتی تجاویز اور عوامی مفاد میں دی جانے والی آراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔پریس کلب کے نمائندوں اور صحافیوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور شہر کی بہتری کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید