کوئٹہ( اسٹا ف رپورٹر)پانچواں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دوسری بار پاکستان پولیس اور افغان کلب چمن کے میچ میں افغان کلب چمن کے کھلاڑیوں نے پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں پر دھائوا بولتے ہوئے زد کو ب کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دوسرا رائونڈ جاری ہے 26جولائی کو پاکستان پولس اور فغان کلب چمن کے درمیان ریلوے فٹ بال گرائونڈ میں میچ کھیلا جا رہا تھا کہ ریفری کی جانب سے ا فغان کلب چمن کے کھلاڑیوں کا کارڈ دیکھنے پر ٹیم کے کوچ نے اعتراض کیا جس پر تماشائی بھی گرائونڈ میں اتر آئے جس کے باعث میچ کو ختم کر دیا تھا ۔یہ میچ اتوار کو ایوب اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جارہا تھا کہ ایک بار پھر افغان کلب چمن کے کھلاڑیوں نے پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں کو زروکوب کرنا شروع کر دیاپولیس اور انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے ایک بار پھر میچ منسوخ کر دیا ۔