• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران ہنگامہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں آپریشن سندورپر بحث کے دوران ہنگامہ ‘اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی ایک دوسرے پر شدیدتنقید ‘ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی ثالث نہیں تھا‘جنگ بندی کی پیش قدمی پاکستان کی طرف سے ہوئی‘وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان 22 اپریل سے 17 جون تک کوئی فون کال نہیں ہوئی‘اس موقع پر اپنی تقریر میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن گوراوگوگوئی نے حکومت سے سوال کیاکہ مودی جی ڈریں مت‘ ‘ آپ ہمیں سچائی بتائیں‘ جتنی بار آپ جھوٹ بولیں گے ہم پوچھتے جائیں گے کہ آپ نے کیا کیا ہے؟ اس پر وفاقی وزیرداخلہ امیت شاہ انتہائی ناراض ہو گئے اور کہا کہ اپوزیشن کو وزیر خارجہ پر بھروسہ نہیں ہے بلکہ کسی دوسرے ملک پر بھروسہ ہے‘ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی رکا ہے ختم نہیں ہوا‘ انہوں نے گیدڑ بھبکی دی کہ پاکستان نے دوبارہ کچھ کیا تو ہم اس سے بھی زیادہ سخت کارروائی کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید