کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیسز میں نئی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس میں محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کو موجودہ نوٹیفکیشن میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ میں منشیات برآمدگی کیسز میں نئی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جو 4 اگست تک ملتوی ہوگئی۔ آئی جی سندھ پولیس، سیکریٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹکس و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکریٹری ایکسائز سے استفسار کیا کہ آپ کا جواب کہاں ہے۔